غیر معیاری خوردنی اشیاء کی فروخت بدستور جاری، حکام کارروائی سے گریزاں

February 06, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں مضر صحت و غیر معیاری خوردنی اشیاء کی فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا امراض پھیلنے کا خدشہ متعلقہ حکام کارروائی سے گریزاں تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف ہوٹلوں میں غیر معیاری خوردنی اشیاء کی کھلے عام فروخت کی جارہی ہے اکثر ہوٹل مالکان کھانوں میں غیر معیاری اشیاء کا استعمال کرتے ہیں جبکہ پکوڑے سموسے فروخت کرنے والے دکاندار تو کئی کئی روز تک ایک ہی تیل سے کام چلاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے تاہم قابل افسوس امر یہ ہے کہ ہوٹلوں میں اشیاء کی مانیٹرنگ نہیں کی جاتی اس بارے میں طبی ماہرین نے بتایا کے ہوٹلوں کی بنی ہوئی اشیا کھانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ ا ن میں استعمال ہونے والا تیل اور مصالحہ ضات انتہائی مضحر ہوتا ہے جسکے کھانے سے پیٹ معدے کے مختلف امراض جنم لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہوٹل مالکان حفضان صحت کے اصولوں کابھی خیال نہیں رکھتے ہوٹلوں کے باہر مرغی مچھلی گوشت لٹکا دیتے ہیں جس میں سارا دن اڑنےوالی دھول مٹی جذب ہوتی ہے عوامی وسماجی حلقوں نے فوڈ کنٹرول اتھارٹی سےمطالبہ کیا ہے کہ محض ایک مرتبہ چھاپہ مارنے کے بجائے ہفتہ وار مانیٹرنگ کا سسٹم مرتب کریں اور فی الفور شہر میں مضر صحت وغیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔