ہلال احمر کے زیراہتمام 150 اقلیتی گھرانوں میں راشن پیکیج تقسیم

February 07, 2023

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ہلال احمر پاکستان کے زیراہتمام 150اقلیتی گھرانوں میں راشن پیکیج تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین سردار شاہد لغاری نے کہا کہ اقلیتوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ قیامِ پاکستان سے لیکر آج تک اقلیتی برادری کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ زندگی کے ہر شعبہ میں اقلیتوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہلال احمر سمیت ہر قومی ادارے کا اولین فریضہ ہونا چاہئے۔ اس موقع پر کرسچین، ہندو اور سکھ برادری کے مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔