بیمار آدمی کو حوالات میں رکھنے پر سخت کارروائی ہوگی، آر پی او

February 07, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن ( ر) محمد سہیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پولیس افسران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو اندراج مقدمے میں لیت و لعل سے کا م لیتے ہیں اشتہاری مجرمان کا اندراج یقینی بنائیں ٹاپ ٹین اشتہاریوں کو فوری گرفتار کریں ایس ایچ اوز شام 4 سے 6 بجے تک اپنی تھانے میں موجودگی یقینی بنائیں،لوگوں کے مسائل حل کریں بیمار آدمی کو حوالات میں نہیں دیا جائے گا ایسا معاملہ نوٹس میں آ نے پر متعلقہ پولیس آفیسر کے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی پولیس لائینز کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کریں اس کے لیے موک ایکسرسائز کا اہتمام کریں۔اور پولیس افسران کی حاضری کو بائیو میٹرک سسٹم کے تحت یقینی بنائیں۔میٹنگ میں سٹی پولیس آفیسر منصورالحق رانا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال رانا عمر فاروق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں حسام بن اقبال ، ایس ایس پی ریجنل انوسٹیگیشن برانچ راؤ محمد نعیم شاہد، پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی ودیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔