• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم کے یوم ولادت پر تقاریب و سیمینار، نواز شریف کی سالگرہ بھی منائی گئی

ملتان،مظفرگڑھ،وہاڑی،کبیروالا (سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ،نامہ نگار) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے سلسلے میں سیمینار، تقاریب منعقد کی گئیں،دی ایمر سونینز کے سرپرست اور صدر نظریہ پاکستان فورم ملتان پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے معرض وجود میں آیا اور انشاءاللہ ہمیشہ قائم رہے گا برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں جدوجہد کی اور انگریز سامراج و ہندو بنیا سے نجات پائی قائداعظم کے فرمودات اور تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہتمام ایمرسونینز کے اشتراک سےبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے سلسلے میں سیمینار اور کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب سے صدارتی خطاب میں کیا، سیمینار کی صدارت دی ایمر سونینز کے سرپرست اور صدر نظریہ پاکستان فورم ملتان پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی، مہمانان گرامی میں سابق وائس چانسلر بہاو ¿ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، سابق ایم پی اے بابو نفیس احمد انصاری، دی ایمر سونینز کے سینئر نائب صدر محسن شاھین، سنئیر صحافی رضی الدین رضی تھے۔ جبکہ میزبان صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم تھے۔ سماجی علمی و ادبی رہنما پروفیسر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی، میاں محمد ماجد، ملک فیصل حسن، ڈاکٹر نیاز احمد شیخ، حافظ غلام دستگیر قریشی حامدی، پروفیسر اعظم حسین، رشید خان، ڈاکٹر مرزا دانش، نوید احمد ہاشمی، پروفیسر محمود حسین ڈوگر، شکیل احمد شامل تھے،  اس موقع پر شرکاءنے مل کر قائد اعظمؒ کی سالگرہ کا کیک کاٹا،سول سوسائٹی فورم اور شعور ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام یومِ قائد اعظم پر تقریب منعقد کی گئی ،تقاریر میں کہا گیا کہ قائدِاعظمؒ نے اپنی غیر معمولی قیادت، عزم اور اصول پسندی کے ذریعے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن دلایا۔بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم ولادت اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سالگرہ کی خوشی میں مسلم لیگ(ن) کے زیراہتمام کیک کاٹنے کی درجنوں تقریبات ہوئیں،جن میں کیک کاٹنے کے بعد ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں نے رقص بھی کیا ،آرٹس کونسل ملتان میں سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ سے عقیدت و احترام کا اظہار کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا،انجمن تاجران شریف پورہ اتفاق گروپ کے زیراہتمام قائداعظم محمد علی جناح اور میاں محمدنوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ، تقریب میں ڈاکٹر ارشد علی انصاری ،ڈویژنل صدر مسلم لیگ یوتھ زاہد علی فاروقی ، زوہیب انصاری ، ارشاد انصاری ، حاجی طارق انصاری بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی ہدایات پر ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا،مسلم لیگ ن پی پی 214ملک ریاض کھر کی جانب سے قائد اعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔قومی یکجہتی کونسل پاکستان ،سویل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن ملتان اور صوفی فورم ملتان کے زیر اہتمام قائد اعظم کے حوالہ سے ادبی بیٹھک ہوئی۔وہاڑی میں مسلم لیگ سیکریٹریٹ ایچ بلاک میں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید