19اعلیٰ سری لنکن سرکاری عہدیدار کی تربیتی پروگرام کیلئے پاکستان آمد

February 07, 2023

لاہور(خبرنگار) انیس سینئر سری لنکن سول سرونٹس پاک سری لنکا ہائیر ایجوکیشن کوآپریشن پروگرام کے تحت دو ہفتوں کے تربیتی پروگرام کے لیے پاکستان آپہنچے ہیں۔ سری لنکن سرکاری عہدہ داران نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں تربیت حاصل کریں گے۔ اس سے قبل سری لنکن عہدیداران کے دوگروہوں کی تربیت کی جاچکی ہے۔