حب ڈیم روڈ سے گولی لگی، دیگر علاقوں سے 5 افراد کی لاش ملیں

February 08, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر تھانےکی حدود حب ڈیم روڈ ، نارتھ ٹاؤن ٹو ، نہر کے قریب سے گولی لگی نا معلوم شخص کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق مقتول کو سر پر گولی ماری گئی ، شبہ ہے کہ اسے اغوا کے بعد قتل کر کے لاش یہاں پھینکی گئی ہے، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ،علاوہ ازیں کورنگی ابراہیم حیدری N3پمپ کے قریب فٹ پاتھ سے 40 برس کے نامعلوم شخص کی لاش ملی، پولیس نے لاش سردخانے منتقل کردی،نارتھ ناظم آباد بلاکN میں فٹ پاتھ سے70برس کے نامعلوم شخص کی لاش ملی،لاش سردخانے منتقل کردی، صدر جہانگیر پارک کے قریب فٹ پاتھ سے 32 برس کے شخص کی لاش ملی ،لاش سردخانے منتقل کردی،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا،سپر ہائی وے فقیرہ گوٹھ کبیر چوک کے قریب سے ملنے والی 45برس کے نامعلوم شخص کی لاش سردخانے منتقل ک گئی، آئی آئی چندریگر روڈ پی ٹی سی ایل آفس کے قریب فٹ پاتھ سے78سالہ محمد اقبال کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی اسی علاقے کارہائشی تھا موت طبعی ہے۔