آسٹریلوی ٹی 20 کپتان ایرون فنچ انٹرنیشنل کرکٹ سے رخصت

February 08, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے 5 ٹیسٹ ،146 ون ڈے اور 103ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے، جس میں مجموعی طور پر 8 ہزار 804 رنز بنائے۔ فنچ نے 76 ٹی ٹوئنٹی اور55 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی کپتانی بھی کی، وہ گزشتہ سال و ن ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔ منگل کو انہوںنے کہا اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک نہیں کھیل سکوں گا ، ریٹائر ہونے کا یہ صحیح وقت ہے تاکہ ٹیم کے مستقبل کی تیاری شروع کی جاسکے۔ کیریئر میں سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ 2021 میں آسٹریلیا نے پہلی بارایرون فنچ کی کپتانی میں عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا تاہم وہ گزشتہ سال اپنے ہی ملک میں ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے۔