پورے ملک میں نگران حکومتیں قائم کی جائیں، جماعت اسلامی

February 08, 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اقتصادی بحران سود، کرپشن، قرضے، بدعنوانیاں اور حکمران طبقہ کی عیاشیوں کی وجہ سے پیدا ہو رہے۔ فوجی حکمران، پی پی پی، مسلم لیگ، پی ٹی آئی اقتصادی تباہی کے برابر کے ذمہ دار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بعدازاںمرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد تفصیلات بتاتے ہوئےسیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران سیٹ اپ کی بجائے پورے ملک میں نگران حکومتیں قائم کی جائیں اور بیک وقت قومی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے۔ ضمنی انتخابات موجودہ بحران کا حل نہیں۔ جماعت اسلامی ضمنی انتخابات کی بجائے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔