مشکل گھڑی میں ترکیہ و شام کے عوام کیساتھ ہیں، رحیم کاکڑ

February 09, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، آغا عمر شاہ، میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، نصیب اللہ بیٹنی، عمر فاروق ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، نصیر ترین، اللہ داد، محمد علی کاکڑ و دیگر نے بیان میں ترکیہ اور شام میںہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں اور نقصان پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں ترکیہ اور شام کی حکومتوں اور عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور شام ہمارے دوست ممالک ہیں اور انہوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ۔ اس وقت ترکیہ اور شام مشکل وقت سے گزر رہے ہیں،مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ ہے اور انہیںتنہا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ کیونکہ عوام آج بھی جماعت کیساتھ ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ہر چیز دسترس سے باہر ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔