سائنسدانوں نے چوہوں کو دل کے دورے سے بچانے کا طریقہ دریافت کرلیا

March 10, 2023

اسرائیل کے پروفیسر ایلداد ظہور نے وائزمین انسٹیٹیوٹ آف سائنس میں چوہوں کے دل کے اندر خلیاتی نظام کو متحرک کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اس نظام سے چوہے مستقبل میں آنے والے دل کے دوروں سے بچ سکیں گے۔

حال ہی میں تجربہ کیے گئے مدافعتی نظام کے ذریعے چوہوں کو مستقبل میں ہونے والے دل کے مسائل سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ انسانوں پر اس نظام کے اطلاق میں ابھی بہت برس باقی ہیں لیکن ان کی تحقیق سے دل کی تخلیق نو کی صلاحیتوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

محققین نے کہا کہ ممکن ہے کہ طبی مدافعتی نظام کے تحت دیگر اعضا کی بھی زندگی بڑھائی جاسکے۔

پروفیسر ایلداد کا کہنا تھا کہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ دل میں تکلیف کے بعد تو علاج ہوتا ہی ہے لیکن ہم اسے کسی نقصان سے بچانے کیلئے مدافعتی پوزیشن پر لے جانا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل میں ہونے والی کوئی تکلیف اثرانداز نہ ہو۔