سائنسی خبرنامہ

March 12, 2023

چند مؤجدوں کی انوکھی باتیں

ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں ہماری روزمرہ زندگی میں بے شمار ایسی ایجادات شامل ہیں جن کا استعمال جروری سمجھا جاتا ہے۔ ان ایجادات میں سے بہت سی ایسی بھی ہیں جن کے موجدوں سےمتعلق انوکھی باتیں وابستہ ہیں۔ ان میں سے چند کے بارے میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔

1۔ ویسلین ( پٹرولیم جیلی ) Robert Chesebrough نے ایجاد کی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ رابرٹ ایک چمچ روزانہ اپنی یہ ایجاد کھاتا بھی تھا۔

2۔ کریڈٹ کارڈ Frank X McNamara نے اس وقت ایجاد کیا جب وہ ایک ہوٹل میں کھانا کھانے گیا اور بل کی ادائیگی کے لیے رقم ساتھ لے جانا بھول گیا۔

3۔ مائیکرو سوفٹ کے بل گیٹس، فیس بک کے مارک زکربرگ، ایپل کے اسٹیو جابز اور مشہور مؤجد تھامس ایڈیسن میں ایک بات مشترک تھی وہ یہ کہ یہ تمام افراد کالج کی ڈگری سے محروم تھے۔

4۔ لیو فینڈ ر نےر تاریخ کے دو مقبول ترین گٹار ایجاد کیے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مؤجد کو خود گٹار بجانا نہیں آتا تھا۔

Ruth Wakefield -5 نے چاکلیٹ کوکیز ایجاد کرنے کے بعد اس شرط پر نیسلے کو فروخت کردیں کہ وہ تمام عمر اسے یہ کوکیز فراہم کرتے رہیں گے۔

James Naismith -6 نے باسکٹ بال کا کھیل ایجاد کیا لیکن یہ یونیورسٹی آف کنساس کا وہ واحد کوچ تھا جو اپنے کیریر میں صرف ہارتا رہا۔