سعودی عرب نے نئی قومی ایئرلائن کا اعلان کردیا، طیارے 100 مقامات میں سفر کریں گے

March 13, 2023

سعودی عرب نے نئی قومی ایئرلائن کا اعلان کیا ہے جو دنیا بھر کے 100 مقامات میں سفر کرے گی۔

’ریاض ایئر‘ سعودی عرب کی دوسری قومی ایئرلائن ہوگی اور امکان ہے کہ یہ خلیجی ہمسایوں اتحاد، ایمریٹس اور قطر ایئرویز کے ساتھ مسابقت کرے گی۔

اس نئی ایئرلائن کیلئے تمام فنڈز سعودی عرب پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سے گراہم کیے گئے ہیں۔

بوئنگ کمپنی کو ایئرلائن کیلئے طیاروں کا نیا آرڈر دیا گیا ہے جس کی مالیت 35 ارب ڈالر ہے۔

سعودی حکومت کی طرف سے ایئرلائن کے قائم ہونے سے متعلق پریس ریلیز گزشتہ روز جاری کی گئی۔

انگلش پریمیئر لیگ کلب نیوکیسل یونائیٹڈ کے چیئرمین اور سعودی عرب پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمایان کو ایئرلائنز کا پہلا چیئرپرسن نامزد کیا گیا ہے۔

اتحاد ایئرویز کے سابق سی ای او ٹونی ڈوگلس ریاض ایئر کے پہلے سی ای او ہوں گے۔

سعودی حکومت نے ریاض ایئر کے ذریعے جی ڈی پی میں 20 ارب ڈالر کے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، ساتھ ہی ساتھ دو لاکھ ملازمتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔