شرکاء کا جوش و خروش، ایم کیو ایم جلسہ، جھلکیاں

March 19, 2023

کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے یوم تاسیس کے موقع پر باغ جناح میں بڑے جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء کا جوش و خروش قابل دید دکھائی دیا، باغ جناح گرائونڈمیں 120 فٹ لمبا، 30 فٹ چوڑا اور 20 فٹ بلند خوبصورت اسٹیج تیار کیا گیا۔ جس کے عقب میں 20x40 فٹ کی پینا فلیکس اسکرین لگائی گئی تھی۔ جس پر دائیں جانب پاکستانی پرچم اور بائیں جانب ایم کیو ایم پاکستان کا پرچم کی تصاویر آویزاں تھی۔ اسکرین کے درمیان میں," با اختیار کراچی ،، مستحکم پاکستان کے مختلف بینرزچل رہے تھے ,, اسٹیج کے درمیان 18, مارچ ایم کیو ایم کے 39 ویں یومِ تاسیس مبارک جلی حروف سے تحریر تھا، ،پنڈال میں ایم کیو ایم کے ترانوں کی دھن پر نوجوان کی جانب سے والہانہ رقص کیا جا رہا تھا،۔ باغ جناح گراونڈ شرکاء کی ریکارڈ تعداد میں شرکت کے باعث ٹھاٹھیں مارتے سمندر کا منظر پیش کر رہا تھا، خواتین نے ایم کیو ایم کے پرچم کی چوڑیا زیب تن کی ہوئی تھیں، شرکاء کے ہاتھوں میں ایم کیو ایم اور پاکستان کے پرچم لہرارہے تھے۔