سوشل میڈیا پر نماز نشر کرنے پر پابندی، لاؤڈ اسپیکر پر صرف اذان اور اقامت کی اجازت

March 19, 2023

مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) سعودی وزارت اسلامی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی نے کہا ہے کہ وزارت نے سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ خطبات نشر کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کئے جائیں گے۔ایک انٹرویو میں سعودی مذہبی امور کے ترجمان نے وضاحت کی سوشل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے مگر اس پر جو کچھ نشر کیا جاتا ہے مواد پر پلیٹ فارم کو کنٹرول نہیں ہوسکتا۔ اس طرح بعض اوقات سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ مواد اسلام کی دعوت اور مساجد کے پیغام کو نقصان پہنچاتا ہے۔