ڈکیتی و چوری کی سو سے زائد وارداتوں میں کروڑوں کا نقصان

March 19, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی ایک سو سے زائد وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون ، موٹرسائیکلوں، سامان ونقدی سے محروم ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق راجہ جبران نے جلیل آباد پولیس کودرخواست دی کہ اس کے گھر سے ایک لاکھ 53 ہزار روپے مالیت کے زیورات ونقدی چوری کر لی گئی ہے ۔ محمد یوسف کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیاگیا ۔ محمد جاوید اور محمد رمضان کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے ۔ چہلیک پولیس کے علاقے سے محمد احسن سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا محمد عارف نے چہلیک پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے اس کی کار چوری کر لی ہے ۔ عمار عالم نے مظفرآباد پولیس کو درخواست دی کہ نشتر ہسپتال کی بیسمنٹ سے ایک کروڑ 33 لاکھ روپے مالیت کا پائپ چوری کر لیا گیا ہے ۔ مظفرآباد پولیس کے علاقے میں طاہر انجم سے موبائل فون اور محمد اشفاق کے ڈیرے سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کا سولر پینل چھین لیا گیا ۔ مظفرآباد پولیس کے علاقے سے میشر حسین شاہ کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ۔ مظفرآباد پولیس کے علاقے میں عبدالرشید کے گھر سے چھ لاکھ روپے مالیت کاسامان چوری کر لیا گیا قطب پور پولیس کے علاقے میں مجتبی سے پانچ لاکھ روپے چھین لئے گئے ۔قطب پور پولیس کے علاقے میں مظہر سے موبائل فو ن چھین لیا گیا قطب پور پولیس کے علاقے سے وحید اور بلال کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے ۔شاہ شمس پولیس کے علاقے میں فیصل سے موبائل فون ، ریاض سے موبائل فون اور نقدی ، عابد حسین سے نقدی چھین لی گئی ۔ شاہ شمس پولیس کے علاقے میں حمزہ کے گھر سے 23 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ۔ شاہ شمس پولیس کے علاقے سے محمد رمیض اور فیاض احمد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔ ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں محمد شاہد کے گھر سے تین لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔