امریکا کے 90 سالہ معمر ترین باڈی بلڈر

March 19, 2023

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے نوے سالہ جم آرنگٹن ایک حیرت انگیز ریکارڈ کے حامل ہیں۔ جی ہاں 90 سالہ جم اس وقت دنیا کے سب سے معمر مرد باڈی بلڈر ہیں۔

جم نے تن سازی کا یہ شوق اس وقت سے اپنایا جب وہ صرف 13 برس کے تھے۔ اب جبکہ وہ 90 برس کے ہوچکے ہیں تو وہ اس وقت گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں برائے معمر ترین متحرک مرد باڈی بلڈر کے ریکارڈ کے حامل ہیں۔

انہوں نے کم عمری میں ایک میڈیکل اسٹور میں ایک قوی الجثہ، فربہ اور مضبوط پٹھوں والے شخص کی ایک میگزین کے سرورق پر تصویر دیکھی، جس کے فوری بعد انہوں نے کینیڈین بلڈر جارج جوویٹ کے اس میگزین کی ایک کاپی 25 سینٹ میں بک کروائی۔

جس کے بعد اس میں موجود تفصیلات دیکھ کر اس کے مطابق اپنے والد کی ایک تین پاؤنڈ وزنی اسٹیل بال سے اپنی ورزش شروع کردی۔

گو کہ یہ اسٹیل بال کوئی بہت مفید ورزشی آلہ تو نہ تھا لیکن چند ماہ میں ہی انہوں نے دس پاؤنڈ سے زیادہ اپنے مسلز بنالیے اور یہ عمل جاری رکھا اور پھر کبھی اسے ترک نہ کیا۔

آج جبکہ پیرانہ سالی کی وجہ سے ان کا جسم کافی کمزور ہوگیا ہے پھر بھی وہ اس عمل کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔