خواجہ منظور احمد کے بڑے بھائی خواجہ شوکت شریف وفات پاگئے

March 20, 2023

ویانا(نمائندہ جنگ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے نائب صدر خواجہ منظور احمد کے بڑے بھائی خواجہ شوکت شریف آزادکشمیر کے علاقے باغ محلہ خواجگان میں کینسر کی بیماری مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے ۔مرحوم خواجہ شوکت شریف کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی آسٹریا کی مختلف سماجی ،سیاسی،مذہبی تنظیموں کی شخصیات حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،چوہدری علی شرافت ،حاجی میاں خلیل احمد ،اکرم باجوہ،پروفیسرراجہ اظہر عباس سیالوی ،حاجی قاسم علی ،سید محمود شاہ ،پروفیسر ملک شوکت اعوان ،الحاج اکرم بٹ، الحاج شیخ وحید احمد ،ملک خرم ،چوہدری محمد نواز وڑائچ ،مقصود احمد مغل ،راجہ عنصر عظیم ،چوہدری اظہر ورک ،امجد بھٹی،حاجی ارشد باجوہ ،رانا ریاست علی ،چوہدری مختار ،حاجی ملک آمین اعوان ،حاجی نسیم ملک ،الحاج خواجہ محمد نسیم،غلام مصطفیٰ نعیمی نے خواجہ منظور احمد کے بڑے بھائی خواجہ شوکت شریف مرحوم کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی بخشش و مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔خواجہ منظور احمد اپنے بڑے بھائی کی صحت زیادہ خراب ہونے پر پاکستان چلے گئے تھے۔