پرواز منسوخی، مسافر نے رقم کی واپسی کیلئے بیلف ایئرپورٹ بھیج دیا

March 20, 2023

لندن (پی اے) ایک مسافر نے آخری لمحات میں اپنے اہل خانہ کی پروازمنسوخ ہونے کے بعد ویزائرسے اپنے ٹکٹ کی رقم واپس لینے کیلئے بیلف کو لوٹن ائرپورٹ بھیج دیا۔ رسل کوئرک نے کہا کہ ان کے پاس پرتگال جانے کے لئے کوئی چارہ نہیں بچا تھا، جس کی قیمت4500 پونڈزتھی۔ ویز ائرسے رقم کی واپسی کیلئے کئی مہینوں تک انتظار کے بعد، وہ عدالت گیا اور بیلف کو بھیجنا روک دیا۔ ویز ائر نے ادائیگی کے بعد معافی مانگ لی اور کہا کہ یہ ہماری اپنی خواہشات اور ہمارے صارفین کی توقعات سے کم ہے۔ صارف میگزین وچ؟ نےسب سے پہلے اطلاع دی کہ کمپنی ان متعدد بجٹ ائر لائنز میں سے ایک ہے، جو اپنے خلاف کاؤنٹی کورٹ کے دعوؤں کا سامنا کر رہی ہے۔ایسیکس میں برینٹ ووڈ سے تعلق رکھنے والے پراپرٹی ماہر مسٹر کوئرک نے بی بی سی کو بتایا کہ ویز ائر کی طرف سے صارفین کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا گیا، وہ چونکا دینے والا، شرمناک اور ناقص رہا ہے۔ اس نے مئی کے دوسرے ہفتہ میں اپنی اہلیہ اور تین بیٹیوں کے ساتھ خاندانی تعطیلات کے لئے گزشتہ سال جنوری میں لوٹن ہوائی اڈے سے فارو کے لئے پروازیں بک کی تھیں۔ وہ اپنی فلائٹ کی صبح سویرے بیدار ہوئے مگر ویز ائر کی طرف سے پیغام ملا کہ پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس نے کہا کہ اس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی، کوئی متبادل پیش نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی کوئی معافی مانگی گئی تھی۔ مجھے اپنی تین بیٹیوں کو جگا کرانہیں بتانا پڑا کہ ہم چھٹیوں پر نہیں جا رہے ہیں،وہ بہت پریشان تھیں۔ ہوٹلوں، ٹرانسفرز اور ہوائی اڈے کے لاؤنج کے لئے پہلے ہی ادائیگی کر دی گئی تھی۔ اس نے کہا کہ واحد قابل عمل آپشن دوسری ائرلائن تلاش کرناتھی، جسے خاندان نے اگلے دن لے لی۔ انہوں نے کہا کہ ان پروازوں میںہوٹل کے کمروں اور دیگر اخراجات میں ایک رات ضائع ہونے والی رقم 4500 پونڈز تھی۔