ارباز خان اور میں آج بہتر انسان ہیں، ملائکہ اروڑہ

March 20, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ کی ایور گرین اداکارہ اور ڈانسر ملائکہ اروڑہ نے سابقہ شوہر ارباز خان کے ساتھ بیٹے ارہان کی پرورش کے تجربے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ آج ہم دونوں بہتر انسان ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں طلاق کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کو- پیرنٹنگ ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، آپ بہت ساری چیزوں کے بارے میں ہمیشہ ایک بات پر متفق نہیں ہوتے ہیں۔ خاص طور پر جب آپ دونوں الگ الگ راستوں پر چل رہے ہوتے ہیں، تو کچھ نہ کچھ ایسا ضرور ہوتا ہے جس پر آپ دونوں ہی متفق نہیں ہوتے، لیکن شکر ہے، ارباز اور میں دونوں آج بہتر انسان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم آج بھی ایک ساتھ رہ سکتے ہیں اس بات سے قطع نظر کہ ہم دونوں الگ ہوچکے باحیثیت والدین ہم ایک بات پر متفق ہوسکتے ہیں اور اپنے بچے کو مکمل طور پر توجہ دے سکتے ہیں جس کی اسے ضرورت ہے اور وہ جس کا مستحق ہے اور میرے خیال سے یہ ہی اہم ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے سال 1998 میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی تاہم ان کی شادی تقریباً 19 سال بعد 2017طلاق میں پر ختم ہوئی تھی۔ ان دونوں کا ایک بیٹاارہان خان ہے جس کی پیدائش 2002 میں ہوئی تھی اور اب دونوں اس کی پروریش مل کر کرتے ہیں۔