بھکر، علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ فائرنگ، 4 ساتھی گرفتار ناجائز اسلحہ و شراب برآمد، مقدمہ درج

March 21, 2023

دُلے والا/بھکر( نامہ نگار)بھکر میں علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ فائرنگ، 4 ساتھی گرفتار ناجائز اسلحہ و شراب برآمد، مقدمہ درجکرلیا گیا،پولیس کے مطابق دریائے سندھ پل داجل چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی کہ اس دوران کوٹلہ جام بھکر کی جانب سے 9 / 8 گاڑیاں نہایت ہی تیزرفتاری سے آئیں جن کو مشکوک پا کر بغرض چیکنگ روکنے کی کوشش کی گئی تو گاڑیوں میں سے علی امین گنڈا پور اور ان کے 15 گن مینوں کے علاوہ دیگر تقریباً22اشخاص نامعلوم مسلح گن مینوں نے فورسز کی یونیفارم پہنی ہوئی تھی نیچے اتر آئے پولیس پر اسلحہ تان لیا اور کہا کہ آگے سے ہٹ جاؤ ہمیں روکنے کی کوشش کی تو جان سے مار دیں گے اس دوران سب انسپکٹر نوید اقبال سے موبائل فون مالیتی 45000 روپے چھین لیا علی امین گنڈا پور نے اپنی گاڑی قاتلانہ نیت سے پولیس پر چڑھانے کی کوشش کی اور گن مینوں کو کہا کہ سیدھی فائرنگ کر دو ساتھ ہی گن مینوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ بانیت قتل شروع کر دی جس سے روڈ پر گزرتے ہوئے لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا مسلح کلاشنکوف سوار تھے ان کو پولیس نے قابو کر لیا ۔