پی ٹی آئی پنڈی کے سینئر نائب صدر گرفتار

March 21, 2023

تصاویر ویڈیو گریب بشکریہ ٹوئٹر

پی ٹی آئی میٹرو پولیٹن راولپنڈی کے سینئر نائب صدر حافظ زاہد کو گرفتار کر لیا گیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق حافظ زاہد کو چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما حافظ زاہد کو تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے بتایا ہے کہ حافظ زاہد کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف وزری اور کارِ سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج ہے۔

راولپنڈی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھانہ نصیر آباد میں 200 سے زائد پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔