راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے نقص امن کے خدشات کے پیش نظر تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری و نظر بندی کے خلاف دائر رٹ پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اٹک کے احکامات کوکالعدم قرار دیدیا ہے۔ عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ تمام زیر حراست افراد کو رہاکیا جائے۔ سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی راولپنڈی اور اٹک میں گرفتاری و نظر بندی کے خلاف رٹ دائر کی تھی۔ دوران سماعت عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ نوٹیفکیشن کالعدم ہونے کے بعدرہائی پانے والوں سے کہیں کہ وہ پھر سے عوام کے ٹیکسوں سے بنی سرکاری گاڑیوں کو نذر آتش کریں سرکاری املاک کو تباہ کریں کیونکہ یہ ہمارے باپ کا مال ہے ۔ اللہ اس ملک پر رحم کرے ہم سیاسی مستی میں ہر چیز کو تباہ کر رہے ہیں جو نئی حکومت آتی ہے وہ پچھلوں پر چڑھ دوڑتی ہے ۔