شاہ رخ خان اور سنجے دت ایک ساتھ ایکشن میں نظر آنے کیلئے تیار

March 21, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سنجے دت اسکرین پر ایک ساتھ ایکشن میں نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ شوٹنگ کے مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور اس فلم میں سنجے دت خصوصی انٹری دیتے نظر آئیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنجے دت فلم کی شوٹنگ کے لیے اسٹوڈیو پہنچ گئے ہیں جہاں دونوں اداکار مل کر اگلے 4 سے 5 دن تک شوٹنگ کریں گے۔

فلم میں سنجے دت کے کردار کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

البتہ، ذرائع کے مطابق فلم میں دونوں اداکاروں کے مناظر ایکشن سے بھرپور ہوں گے اور فلم کی کہانی کا ایک اہم حصّہ ہوں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان اور سنجے دت نے کبھی بھی ایک ساتھ کوئی مکمل فلم نہیں کی۔

ان دونوں کو ایک ساتھ فلم’را-ون‘ اور’اوم شانتی اوم‘ میں ایک ساتھ اسکرین پر صرف چند سیکنڈز کے لیے ایک ساتھ دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی نئی فلم’جوان‘ کی ریلیز رواں برس جون میں ہوگی اور اس میں ان کے ساتھ وجے سیتھوپتی، سنیل گروور اور سانیا ملہوترا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔