دہشت گرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں، عمران خان کے بیان پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

March 21, 2023

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں۔

عمران خان کی عدالت پیشی اور لاہور ہائیکورٹ میں دیے گئے بیان پر مریم اورنگزیب نے ردعمل دیا اور کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب منہ چھپا کر آنا پڑے گا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پولیس کے سر توڑنے، پٹرول بم پھینکنے اور مسلح جتھوں سے حملہ آور ہونے کے بعد آپ کی اہلیہ ڈر گئیں؟

مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ مریم نواز کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پر دیکھتے تھے، اُس وقت شرم اور حیا تھی؟

ان کا سوال تھا کہ کیا عمران خان کو مریم نواز کے بیڈ روم میں رات کو گھسنے کا آرڈر دیتے ہوئے شرم آتی تھی؟

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ کیا کبھی پنکی باجی کو ہیرے اور انگوٹھیاں لیتے ہوئے ڈر لگا، کبھی ان کی چیخیں نکلیں؟