معروف شاعرہ شاز ملک کے شعری مجموعے کی رونمائی

March 22, 2023

رضا چوہدری (نمائندہ جنگ) فرانس پاک انٹرنیشنل رائٹر فورم کی روح رواں معروف شاعرہ مصنفہ ادیبہ شاز ملک کی دو مزید نئی خوبصورت کتابوں شعری مجموعے ’’روح عشق اور کاسہ ء من‘‘ کی رونمائی ذائقہ ہال ویلرلیبل پیرس فرانس میں منقد ہوئی ۔تقریب کا انعقاد فورم کے سرپرست اعلیٰ ملک سعید کی جانب سے کیا گیا ۔ مہمان خصوصی سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد تھے ۔ سفیر پاکستان نے محفل کو شاندار یاد گار ادبی شام قرار دیا ۔ شاز ملک نے کہا کہ عام کہاوت ہے کہ ایک کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا میں کہتی ہوں ایک عورت کی کامیابی کے پیچھے ایک مرد کا ہاتھ ہوتا ہے ۔مشاعرہ میں عاصم افتخار احمد نے شاز ملک کی کاوش اور ادبی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہیںخراج تحسین پیش کیا۔مختلف مقررین نے شاذ ملک کی اس کاوش کو سراہا - انکا کہنا تھا کہ شاذ ملک کے کلام میں تصوف کا رنگ بہت گہرا ھے ۔ عاصم افتخار نے شاذ ملک کو ان کی نئی کتابوں کی رونمائی پر مبارکباد پیش کرتے ھوئے کہا کہ مجھے یوں لگ رہا ھے کہ میں خود کو فرانس کے کسی رائیٹرز فورم میں نھیں بلکہ پاکستان کے کسی ادبی فنکشن میں محسوس کررہا ھوں۔شاز ملک، شازیہ سلیم دانیال گیلانی، آصفہ احسان ، سعید ملک ، معروف صحافی صدیقی ، روحی بانو، ممتاز ملک پریس کونسلٹ دانیال گیلانی، عمران یونس ، روحی بانو ،ممتاز ملک، نبیلہ آرزو، عاکف غنی، ایاز محمود ایاز ، عاصی( سعدیہ افضل)۔ راجہ لیاقت علی برق ، مقبول الٰہی شاکر ،عاشق رندھاوی، بابر زمان، تبسم کے علاؤہ ھندوستان کی مشہور شاعرہ بلونت کور بھی شامل تھیں۔