ملاوی میں طوفان فریڈی سے اموات 499ہو گئیں

March 22, 2023

لیلونگوے (اے پی پی) جنوب مشرقی افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے اموات کی تعداد بڑھ کر 499ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ملاوی ڈیفنس فورس، ملاوی پولیس سروس اور برطانیہ کی جانب سے تنزانیہ اور زامبیا سمیت پڑوسی ممالک کے تعاون سے ریسکیوا ینڈ سرچ آپریشن کی کارروائیاں جاری ہیں ، طوفان سے اب تک 499افراد ہلاک اور 5لاکھ 8 ہزار 244بے گھر ہو چکے ہیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ امور کے محکمے کے کمشنر چارلس کالیمبا نے کہا کہ بے گھر افراد کیلئے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جس کے بعد کیمپوں کی مجموعی تعداد 427ہو گئی ہے جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی نے ملاوی کیلئے 3لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے ۔