عمران خان کی انتشار کی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے، ناصر بٹ

March 22, 2023

ہیلی فیکس(زاہدانور مرزا)پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر رہنما ناصر بٹ پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پیر کی شب پاکستان روانہ پاکستان ہو گئے، روانگی سے قبل انہوں نے ہیلی فیکس اور بریڈفوڈ کا دورہ کیا اور مقامی لیگی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ جاوید اقبال،صدر پاکستان ن لیگ یوتھ ونگ نارتھ اینڈ ہمبرسائیڈ اسد سجاد بٹ،طارق بٹ ،ڈاکٹر اعجازی کے علاوہ دیگر مقامی رہنما موجود تھے ۔ناصر بٹ نے اپنے دورے کے دوران ہیلی فیکس میں ایک کیش اینڈ کیری کا افتتاح بھی کیا ۔جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی ،ناصر بٹ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 16راولپنڈی سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مجھ پر جس طرح اعتماد کا اظہار کیا ہے میں ان کا شکر گزارہوں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے میں بھرپور انتخابی مہم چلاہیں گے اور نواز شریف کے نام پر ملنے والے ووٹوں سے جتیں گے،ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز جس طریقے کے ساتھ ملک بھر میں کنونشن اور جلسے کر رہی ہے وہ انتخابی مہم کا حصہ ہے۔ ناصر بٹ نے کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار کی سیاست کر رہے ہیں جس سے صرف ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ نواز شریف جلد پاکستان میں ہونگے ۔