ہسپتالوں کے متروکہ آلات کی تبدیلی کیلئے حکومت سےفنڈ کا مطالبہ

March 22, 2023

لندن (پی اے) ہسپتالوں کے متروکہ آلات کی تبدیلی کے لئے فنڈنگ کا مطالبہ کر دیا گیا ایک نئی ریسرچ کے مطابق انگلینڈ میں ہسپتال 1900کے عشرے سے متروکہ طبی آلات استعمال کر رہے ہیں۔ لبرل ڈیموکریٹس نے کہا ہے کہ حکومت نئے آلات کیلئے سرمایہ کاری کے لئے ہسپتالوں کو فنڈ فراہم کرے تاکہ مریض موصول ہونے والے نتائج کی درستگی پراعتماد کر سکیں۔ پارٹی نے کہا ہے کہ انگلینڈمیں این ایچ ایس کو فریڈم آف انفارمیشن ریکویٹس سےپتہ چلا ہے کہ سی ٹی سکینرز اور ایم آر آئی سکینرز سمیت 5سو طبی آلات 10سال سے زائد پرانے ہیں۔دو ٹرسٹوںمیں 37سالہ پرانی ایکسرے مشینیں ہیں لب ڈیمز نے 2020ایڈوائس کی نشاندہی کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 10سال سے زائد پرانے امیجنگ آلات تبدیل کئے جائیں۔ لبرل ڈیمو کریٹ لیڈر سر ایڈ ڈیوی نے کہا ہے کہ وہ والدین کی کینسر سے اموات کے باعث یہ جانتے ہیں کہ این ایچ ایس میں مریضوں کےلئے کیئر کی اعلیٰ ترین کوالٹی کتنی ضروری ہے۔ عام یقین یہ ہے کہ این ایچ ایس کا عملہ عشروںپہلے کے سکینرز اور مشینری کے نتائج پر انحصار کر رہا ہے جو اس وقت بتائے گئے تھے جب وہ پیدا ہوا ہوگا۔ تعداد میں کمی اورتھکے ہوئے این ایچ ایس کے عملے کو بریکنگ پوائنٹ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جبکہ مریضوں کاعلاج خستہ حال ہسپتالوں میں کیا جا رہا ہے جہاں متروکہ آلات ہیں اور لوگ فکرمند ہوں گے کہ آیا وہ عشروں پرانی مشینری سے درست ریڈنگ لیں گے۔ حکومت کو ہسپتالوں کو فنڈدینا چاہئے تاکہ وہ نئے آلات کے لئے سرمایہ کاری کر سکیں اور مریض فرسٹ کلاس علاج حاصل کرسکیں جس کے وہ مستحق ہیں۔ ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر کے ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم این ایچ ایس کو جدید بنانے کے لئے ریکارڈ رقم کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاہم سٹاف کو مریضوں کو فرسٹ کلاس کیئر کی فراہمی کے لئے سہولیات فراہم ہوسکیں۔اس سال 4اعشاریہ 2ارب پونڈ کی سرمایہ کاری کی جائیگی جبکہ اگلے دوبرسوں کے دوران 8اعشاریہ 4ارب پونڈ مختص کئے گئے ہیں۔ این ایچ ایس نے 1921-22میں دستیاب فنڈ کا 99فیصد مریضوں اور عملے کو فائدہ پہنچانے کے لئے استعمال کیا ہے۔ اس میں 16نئے ہسپتالوں اور ٹیسٹ، چیک اور سکینزکے لئے 92کمیونٹی ڈائیگنوسٹک سینٹرزکواپ گریڈ کرنا اورآلات کی تبدیلی اورچھوٹے موٹے تعمیراتی کام شامل ہیں۔