صومالیہ میں خشک سالی سے 43 ہزار ہلاکتیں ہوئیں، اقوام متحدہ

March 22, 2023

موغادیشو (این این آئی) صومالیہ میں طویل عرصے سے جاری خشک سالی کے نتیجے میں گزشتہ سال 43 ہزار افراد موت کی نیند سو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی اور صومالی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہاگیاکہ صومالیہ میں گزشتہ 5 سالوں سے بادل نہیں برسے جس کے نتیجے میں ہونے والی خشک سالی کے باعث 43ہزار افراد ہلاک ہوگئے ۔رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ خشک سالی کی وجہ سے رواں سال کے ششماہی میں اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے، اس دوران اموات کی تعداد 18ہزار سے 34ہزار 200تک پہنچ سکتی ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے 50 لاکھ لوگ خوراک کی شدید قلت اور تقریبا 20 لاکھ بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔