اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو، فواد چوہدری

March 22, 2023

فواد چوہدری—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج ڈمی پارلیمان کے اجلاس میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھ جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماورا ہو گی۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پر دباؤ کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔