عمران خان پر پابندی کی قرارداد کی مخالفت کرتا ہوں، علی وزیر

March 22, 2023

علی وزیر - فوٹو: فائل

رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر پابندی کی قرارداد کی مخالفت کردی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان پر پابندی کی قرارداد کی مخالفت کرتا ہوں، یہ نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق جو رویہ بنتا ہے، اسے اختیار کرنا چاہیے۔ فوج کو آئین کے تحت دی گئی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

علی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ذریعے عزت بچانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کے کہنے پر فوج کو آپریشن نہیں کرنا چاہیے، کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔