محمد خان بھٹی ایک مقدمے میں ضمانت ملتے ہی دوسرے میں گرفتار

March 22, 2023

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے دور میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے عہدے پر فائز محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے محمد خان بھٹی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔

وکیل رانا انتظار کے مطابق عدالت نے 3 روزہ ریمانڈ پر محمد خان بھٹی کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے پرویز الہٰی کے دور کے سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 25 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو تحقیقات میں پیشرفت رپورٹ بھی اگلی پیشی میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

دوسری طرف صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار ایڈووکیٹ نے محمد خان بھٹی کے ریمانڈ کی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ محمد خان بھٹی کو سیاسی انتقام میں مختلف مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔

محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن عدالت سے ضمانت ہونے کے بعد ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔