جنوبی افریقا: عدالت میں قتل کی سماعت کے دوران لوگوں کی دوڑ لگ گئی

March 23, 2023

فوٹو بشکریہ فیس بک

جنوبی افریقا کی عدالت میں قتل کی سماعت کے دوران اچانک دل چسپ اور عجیب صورتِ حال پیدا ہونے کے باعث لوگوں نے باہر کی طرف دوڑ لگا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالتی کمرے میں اچانک اُلو کی موجودگی سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگ چیختے ہوئے وہاں سے باہر نکلنے کے لیے دوڑپڑے۔

رپورٹس کے مطابق اُلو چھت پر موجود سوراخ سے عدالتی کمرے میںداخل ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسکیو ورکرز نے کچھ دیر کی کوششوں کے بعد اُلو کو پکڑ لیا۔

رپورٹس کے مطابق اُس وقت عدالت میں مجسٹریٹ قتل کیس کی سماعت کر رہے تھے۔