تیز رفتار ٹریلر اور گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی

March 24, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن حدید لنک روڈ پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 33 سالہ شبانہ جاں بحق ، شوہر وسیم زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق متوفیہ گلشن حدید کی رہائشی تھی،بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب تیزرفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 23سالہ زاہد گل جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق متوفی بلدیہ ٹاؤن کارہائشی تھا۔