کوئٹہ میں سستے بازار کا انعقاد یقینی بنایا جائے، اے این پی

March 24, 2023

کوئٹہ (آئی این پی )اے این پی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہاگیا ہےکہ صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ رمضان المبارک میںباچاخان چوک سمیت شہر کے تمام علاقوں میں سستابازار کاانعقاد کرےتاکہ غریب عوام کومہنگائی میں کچھ ریلیف مل سکے تمام تاجر برادری کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ مضان میں غریب عوام کے ساتھ خصوصی طور پر تعاون کریںبیان میں کہاگیا کہ اگر سستے بازار کاانعقاد نہ کیاگیاتو پارٹی اس پر خاموش نہیں رہے گی مہنگائی میں تشویشناک حد تک اضافے کے باعث وزیراعلیٰ رمضان پیکیج کااعلان بھی کریں۔