آٹے، گندم سے لدی 6 گاڑیاں کے پی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

March 24, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آٹے اور گندم سے لدی 6 گاڑیاں خیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 1200تھیلے گندم اور 2810 تھیلے آٹا برآمد کرکے 6 ڈرائیور گرفتار کرلئے گئے۔ راولپنڈی پولیس اور محکمہ خوراک نے مشترکہ کارروائیاں کیں۔ تھانہ نصیر آباد پولیس نے ڈرائیور پرویز اور مشتاق کو گرفتار کر کے 1200تھیلے گندم جبکہ زاہد سے 900 تھیلے آٹا ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے زیارت اور نوید کو گرفتار کر کے 1270تھیلے آٹا جب کہ تھانہ صدرواہ پولیس نے ساجد کو گرفتار کرکے 640 تھیلے آٹا برآمد کرلیا۔