یونیک گروپ کے زیراہتمام یوم پاکستان تقریب

March 24, 2023

لاہور (پ ر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریب ہوئی ۔چیئر مین یونیگ گروپ آف انسٹی ٹیو شنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا ہے کہ کہ اقوام کی ترقی میں فرد کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور آزادی کے تحفظ کی یقین دہانی فرد کے تعمیری کردار کی مر ہون منت ہے ۔اس موقع پر پروفیسر امجد علی خان ، پروفیسر وسیم انور چوہدری ،پروفیسر ریاض الحق پرنسپلز، اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔