اسکول میں فائرنگ کی کوریج کے دوران خاتون رپورٹر کی اپنے بچے سے ملاقات

March 24, 2023

فوٹو،اسکرین گریب

امریکا میں نیوز چنیل کی خاتون صحافی کی اسکول میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی کوریج کے دوران اپنے بچے سے ملاقات ہوگئی۔

امریکی ریاست کولوراڈو کے اسکول میں 17 سالہ طالبعلم نے اسکول میں فائرنگ کر کے 2 ملازمین کو قتل کردیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ٹی وی پر اس واقعے کے وقت اسکول کے باہر سے حالات بتانے والی خاتون صحافی کی ملاقات اپنے بیٹے سے ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون صحافی کے 3 بچے بھی اسی اسکول میں زیر تعلیم تھے۔

خاتون صحافی نے لائیو ٹی وی پر رک کر اپنے بیٹےکو گلے لگا لیا اور کہا کہ معاف کیجئے گا میرا بیٹا آیا ہے، جب سے یہ سب ہوا ہے میں نے اپنے بچے کو نہیں دیکھا۔

خاتون صحافی نے بتایا کہ میرے پاس بہت سارے سوالات ہیں جیسا کہ یہاں بہت سے دوسرے والدین کرتے ہیں، میں آپ کو بتاسکتی ہوں کہ میں آفس میں بیٹھ کر ایک مختلف اسٹوری پر کام کر رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے بیٹے سے میسج موصول ہوا کہ وہ اسمبلی میں تھا اور پھر اچانک ہر جگہ پولیس اہلکار اور ایمبولینسیں موجود تھیں۔