• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: اسکول میں دو افراد پر فائرنگ کرنے والے طالبعلم کی لاش برآمد

پولیس اہلکار اسکول میں فائرنگ کرنے والے طالبعلم کی لاش برآمد ہونے کے مقام پر موجود ہیں۔
پولیس اہلکار اسکول میں فائرنگ کرنے والے طالبعلم کی لاش برآمد ہونے کے مقام پر موجود ہیں۔

امریکی ریاست کولوراڈو میں دو افراد پر فائرنگ کرنے والے طالبعلم کی لاش پولیس نے برآمد کرلی۔

طالبعلم کی شناخت 17 سالہ آسٹن لائل کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسٹ ہائی اسکول میں اسلحہ کی تلاشی کے دوران ملزم نے پستول نکال کر فائرنگ شروع کردی تھی۔

یہ واردات صبح 9 بجکر 50 منٹ پر ہوئی، پولیس افسران اور طبی عملہ فوراً جائے وقوعہ پہنچا۔

اسکول انتظامیہ کے دو افراد کو گولیاں لگیں، ایک کی حالت نازک ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ دوسرے کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

اسکول میں فائرنگ کے بعد پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی ہے۔
اسکول میں فائرنگ کے بعد پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی ہے۔

پولیس چیف رون تھامس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھ اس معاملے پر ایک اتفاق تھا کہ جب بھی وہ اسکول آئے گا، اس کی تلاشی لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتظام اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ ماضی میں بھی ملزم لائل کی شکایات مل چکی تھیں۔

ملزم کی گاڑی گزشتہ شام ساڑھے 4 بجے مل گئی تھی، لیکن اس کی لاش چار گھنٹے بعد گاڑی سے کچھ قدم کے فاصلے سے ملی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید