سعودی عرب میں سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے تجربات

March 25, 2023

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں سخت گرمیوں کے دوران سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے تجربات شروع کردیے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل اتھارٹی نے وزارت بلدیات، دیہی امور اور ہاؤسنگ کے اشتراک سے اس منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ سائنسی تحقیق کے مطابق سڑکیں دن بھر دھوپ میں رہنے کے بعد گرمی کو رات کے وقت خارج کرتی ہیں۔ تجربات کے سلسلے میں ایک مادے کو استعمال کیا جائے گا،جو دن کے اوقات میں حرارت کو جذب نہ کرے اور رات کے اوقات میں سڑکیں ٹھنڈی رہیں۔