میکسیکو میں تارکین وطن کی بس کو حادثہ، 17 افراد ہلاک

March 25, 2023

میکسیکو سٹی(نیوز ڈیسک) میکسیکو میں وینزویلا، کولمبیا اور وسطی امریکا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 17افراد ہلاک اور 13زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بس میں 45تارکین وطن سوار تھے۔ یہ بس میکسیکو کے جنوبی شہر تاپا چولا سے میکسیکو سٹی آرہی تھی کہ ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔خادثہ اتنا خوفناک تھا کہ 15 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ شدید 15 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔