23 مارچ 1940 پاکستانیوں کیلئے اہم دن ہے، عاصم افتخار احمد

March 25, 2023

پیرس ( رضا چوہدری) پیرس میں یوم پاکستان کی تقریب سفارت خانہ پاکستان میں منعقد ہوئی ،اس موقع پریوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی گئی تقریب میں سفارتخانے کے حکام اور فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سفیرِپاکستان عاصم افتخار احمد نے 23 مارچ 1940 کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس دن برصغیرکے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے حصول کیلئے قرارداد پاکستان منظور کی تاکہ وہ اپنی ثقافت، اقدار اور عقیدے کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔ انہوں نے پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے تحریک آزادی کی بھرپور قیادت کی اور اپنی سیاسی، آئینی اور جمہوری جدوجہدسے پاکستان حاصل کیا۔ تقریب میں ملّی نغمے پیش کئے گئے اوربچوں نے تقاریر کیں۔