برطانوی پارلیمنٹ نے اپنی تمام ڈیوائسز اور نیٹ ورک میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی

March 25, 2023

کراچی(نیوزڈیسک)غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے سائبر سکیورٹی کے پیش نظر پارلیمنٹ کے زیر استعمال ڈیوائسز میں چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی۔ برطانیہ نےگزشتہ ہفتے سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگائی تھی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ میں بھی پارلیمنٹ سے منسلک نیٹ ورک میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے۔