• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور: مسلح افراد کا پولیس تھانہ وشبود پر حملہ، دو سرکاری گاڑیاں نذر آتش

پنجگور(نامہ نگار)پنجگور کے مختلف مقاماتِ پر مسلح افراد کا گشت اور چیکنگ پولیس تھانہ وشبود پر حملہ دو سرکاری گاڑیاں نذراتش کر دیں اور دیگر اشیاسمیت پولیس تھانہ وشبود کو شدید نقصان پہنچایا ۔پنجگور کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں، کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بونستان میں بھی گشت کیا اور چیکنگ کی اس دوران پنجگور کے مختلف علاقوں میں دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئیں مگر جگہ کا تعین اور نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے رات ہونے اور کشیدہ صورتحال کے باعث مزید معلومات حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے پنجگور میں نیٹ کی سہولت بند ہونے سے معلومات حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید