• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

67 ہزار حج کوٹہ سے محرومی، سب کمیٹی کا سابق وزیر مذہبی امورکو بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد( رانا غلام قادر) 67ہزار حج کوٹہ سے محرومی ؛سب کمیٹی کا سابق وزیر مذہبی امورکو بلانے کا فیصلہ ،حج اپریٹرز کے 50 ملین ریال ڈی جی حج کو کیسے ٹرانسفر کئے گئے؟ 900منظمین کو 41میں ضم کرکے کلسٹر کیسے بنایاگیا؟ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سینیٹر عون عباس بپی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پرائیویٹ حج سکیم کے کوٹہ میں کمی کے ایشو پر غور کیاگیا۔اجلاس میں میسرز الراجی کو مشاعر سر وسز کا ٹینڈر ایوار ڈ کرنے کے طریقہ کار کا بھیجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سنیٹر انجم بٹ،سنیٹر دانش کمار اور سیکرٹری برائے مذہبی امور نے شرکت کی۔سینیٹر عون عباس بپی نے اجلاس ذیلی کمیٹی کے ٹی او آرز کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ سب کمیٹی ان وجوہات پر توجہ مرکوز کرے گی جن کی وجہ سےنجی حج سکیم 67ہزار کے حج کوٹہ سے محروم رہ گئی ۔سب کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اس پراسیس میں شریک سابق وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدر سالک حسین سمیت تمام متعلقہ افراد کو بلایا جا ئے گا۔
اہم خبریں سے مزید