• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی، ادویات اور خام مال کی قلت سے بچاؤ کا حکومتی پلان تیار

اسلام آباد(آئی این پی) پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ادویات اور خام مال کی قلت سے بچا کیلئے پلان بی تیار کرلیا گیا اور وزارت صحت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ ڈریپ نے خام مال، ادویات درآمد پلان پر فارما انڈسٹری کو اعتماد میں لیا ہے اور فارما انڈسٹری کو خام مال کی نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر ادویات اور خام مال کی قلت سے بچا کا حکومتی پلان تیار کرلیا گیا۔ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ ادویات، خام مال کی قلت سے بچا کیلئے پلان بی تیار ہے۔
اہم خبریں سے مزید