• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خزانہ کمیٹی ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی پر ناراض

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پارلیمنٹ کو بائی پاس کر کے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ کے ذریعے قانون سازی کرنے پر سخت اظہار ناراضی کیا اور ایسی قانون سازی سے ٹیکس دہندگان سے اربوں روپے کی ریکوری کی جانی ہے، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آر ڈیننس کے نفاذ سے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں ہوا، یہ کابینہ سے کلیئر ہوا اور صدرنے جاری کیا، کمیٹی نے کہا کہ عوامی مفادات کے برعکس کسی بھی قانون سازی پر تحفظات ہیں سب سے پہلے عوامی مفادات کو ترجیح دی جائےقائمہ کمیٹی کاا جلاس سید نوید قمرکی زیر صدارت ہوا ، سید نوید قمر نے کہا کہ حکومت نے فنانس بل 2025-26کا حصہ بنانے کے بجائے عجلت میں آرڈیننس کا نفاذ کر دیا ہمیں بھی آرڈیننس کا جائزہ لینے کی جلدی ہے۔
اہم خبریں سے مزید