• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ڈی اے کے زیراہتمام ریلی، فوج کے حق میں نعرے

کراچی(خالد محبوب/اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کی جانب سے جمعےکو کراچی پریس کلب کے سامنے، تحفظ پاکستان کے عنوان سے تاریخی ریلی نکالی گئی، ریلی میں سیاسی، مذہبی اوردیگر جماعتوں کےسیکٹروں کارکنان شریک تھے ، ریلی کے شرکا قومی پرچم تھامے پر جوش اندازمیں مودی کو للکارتے ہوئے پاکستان اور افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرےلگا رہے تھے ،ریلی سے جی ڈی اے کے ڈاکٹر صفدر عباسی، سردار عبدالرحیم، جے یو آئی کے قاری عثمان اور مہاجر قومی موومنٹ کے عدنان خان نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مودی خطے کے امن کا دشمن ہے ،حکومت اجازت دے تو پوری پاکستانی قوم بھارت ت کو مودی کا قبرستان بنانے کے لیے تیار ہے، پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہے، ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، تفصیلات کے مطابق شہر بھر سےعوامی قافلے چھو ٹی بڑی ٹو لیوں میں کراچی پریس کلب پہنچے ،جہاں ایک بڑی ریلی کی شکل اختیارکرگئی ،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہاکہ ہم وطن عزیزکے تحفظ کی خاطر کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے، اگر مودی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکی دونوں آنکھیں نکال لیں گے،جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی کی حیثیت صفرہے ، پاک فضائیہ کے ایم ایم عالم نے1965 کی جنگ میں بھارت کو سبق سکھایا تھا کیا مودی وہ بھول گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید