• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکالے گئے

اسلام آباد(آئی این پی) رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد عوام کی جیبوں سے 833 ارب 84کروڑ 70لاکھ روپے نکالے گئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے ریکارڈ وصولیاں کیں ، جولائی تا مارچ پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام کی جیبوں سے 833ارب 84کروڑ 70لاکھ روپے نکالے گئے۔ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں لیوی کی مد میں 284 ارب 43کروڑ 30لاکھ روپے وصول کئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید