• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں کمی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس، پاکستان ،یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میںزیر التواء مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لئے موسم گرما کی تعطیلات میں کمی کردی ہے،موسم گرما کی تعطیلات 16 جون سے شروع ، 8ستمبر 2025کو ختم ہوجائیں گی ،اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ رولز 1980 کے آرڈر II کے رول 4 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تعطیلات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے ،جس کے بعد موسم گرما کی تعطیلات 16 جون 2025 سے شروع ہوں گی اور 8 ستمبر 2025 سے ختم ہوجائیں گی
اہم خبریں سے مزید